• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کے بلیسٹک میزائل تجربے پر برطانیہ کا اظہار افسوس

لوٹن (شہزاد علی) ایشیائی پیسفک امور کی وزیر ہیدر وہیلر نے شمالی کوریا کی جانب سے بلیسٹک میزائیل جاری رکھنے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ میزائیل سولہ اگست کو لانچ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ اس واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کرتا ہے ۔شمالی کوریا نے اس پروگرام کو جاری رکھ کر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی ملٹی پل قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ شمالی کوریا کو امریکہ کے ساتھ بامقصدمذاکرات کے لیے انگیج ہونا چاہئے جیسا کہ 30 جون کو امریکی اور شمالی کوریا کے صدور کی ملاقات میں طے پایا تھا۔
تازہ ترین