• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی کالونی میں پلاٹوں کے قبضےسمیت تمام مسائل حل ہوچکے:شکیل انجم

ملتان (سٹاف رپورٹر) صدرملتان پریس کلب شکیل انجم نے کہا ہے کہ صحافی کالونی میں پلاٹوں کے قبضے ، ٹرانسفرپرپابندی کے خاتمہ ، خریدوفروخت کی اجازت ، ایم ڈی اے کے واجبات کی ادائیگی، ترقیاتی کاموں کی تکمیل اورمرمتی کاموں کے آغاز سمیت تمام مسائل حل ہوچکے ہیں۔اب میری جدوجہد کی سمت نئے صحافیوں کیلئے جرنلسٹ کالونی فیز ٹو کا حصول اورصحافیوں کی اجتماعی وانفرادی مسائل کا حل ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کلب میں عیدملن پارٹی ، یوم آذادی کے سلسلےہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرپاک افواج کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اورمظلوم کشمیروں سے اظہاریکجہتی کیلئے دعا کی گئی۔شکیل انجم نے کہا کہ اب تمام صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد ازجلد اپنی فائلیں مکمل کرکے فوکل پرسن ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن ملتان اصغرخان کوجمع کرائیں۔
تازہ ترین