• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں تھیلی سیمیا نے تشویشناک شکل اختیار کر لی‘ صاحبزادہ حلیم

پشاور (نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا کے فلاحی ادارے فرنٹیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تھیلی سیمیا کے شکار بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے تشویش ناک شکل اختیار کر لی ہے جبکہ صوبے بھر میں تھیلی سیمیا کی وجہ سے چالیس ہزار سے زائد خاندانوں کو ذہنی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے تھیلی سیمیا کی روک تھام کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا کو تھیلی سیمیا فری صوبہ بنانے کے لئے 15خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر صوبے بھر میں مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بلڈ کینسر کے مریضوں کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہزاوں مریضوں کی جانیں بچانے کے لئے انہیں مفت خون فراہم کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین