• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائی کورٹ: 4 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا


پشاور ہائی کورٹ میں 4 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے تقریبِ حلف برداری میں 4 نئے ایڈیشنل ججز سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس وقار احمد، جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ، جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس احمد علی شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں ججز کے علاوہ پشاور بار کے وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، چاروں نئے ججز کو ایک سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

تازہ ترین