• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب امان اللہ زرکزئی کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، بی این پی

کوئٹہ( آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ نے کہا ہے کہ نواب امان اللہ زرکزئی اور ان کے پوتے میر میردان زرکزئی کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے ، دشمن کی بزدلی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے نواب صاحب پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے بلوچی روایات کو پامال کر تے ہوئے نواب صاحب پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر جا رہے تھے۔ نواب امان اللہ خان ان کے بیٹے میر ریاض اور پوتے میر مردان کے قتل کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہو تی ہے کیونکہ نواب صاحب اور ان کے خاندان پر ماضی میں کئی بار حملے ہوئے جن میں وہ معجزانہ طور سے بچ گئے لیکن ریاستی اداروں نے تو انہیں تحفظ فراہم کیا اور نہ ہی ان حملہ آوروں کو گرفتار کیا جنہیں انہوں نے ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا۔ نواب نوروز خان کے خاندان پر ڈھائے گئے ظلم کی ایک داستان ہے، نواب نوروز خان سے لے کر میرمردان کی شہادت تک یہ ان کی چوتھی نسل ہے جسے قتل کیا جا رہاہے۔ مارنے والے مارتے گئے اور مٹتے گئے مگر وطن پر سرقربان کرے والا یہ خاندان سر کٹواتا گیا اور تاریخ رقم کرتا گیا۔ ان کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ان کی حب الوطنی اور پرامن سیاسی جدوجہد ہمارے لئے مشعل را ہ ہے۔ درایں اثناء انہوں نے ضلعی نائب صدر طاہرشاہوانی ایڈووکیٹ اور ملک عابدشاہوانی کے ہمراہ ان کے آبائی گائوں زہری جاکر ان کے صاحبزادے نوابزادہ ریاض زرکزئی اور ان کے بھائیوں سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
تازہ ترین