• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جیوفلمز ”ہیر مان جا“ کی دھوم، شوز ہاؤس فُل بزنس7کروڑ سے تجاوز ، جمعہ کو بیرون ملک ریلیز ہوگی

فلم ”ہیر مان جا“ کا  ٹریلر


کراچی (محمد ناصر) ”جیوفلمز“ اور ”آئی آر کے فلمز “ کے اشتراک سے بڑی عید پر نمائش کیلئے پیش کی گئی فلم ”ہیر مان جا“ ملک بھر میں دھوم مچا رہی ہے۔ فلم کی کہانی، اداکاروں کی پرفارمنس، بہترین موسیقی ، جاندار ڈائیلاگز اور قہقہے لگانے پر مجبور کردینے والی کامیڈی نے سب کے دِل جیت لئے ہیں۔ فلم کے ہاؤس فُل شوز جاری ہیں اور صرف ملک بھر سے اس فلم کا بزنس 7 کروڑ روپے سے زائد ہوگیا ہے جبکہ یہ فلم 23اگست سے بیرو ن ملک بھی ریلیز کی جارہی ہے اور اُمید ہے کہ یہ فلم بیرون ملک بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی۔

تازہ ترین