• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر،حالات نازک،دوائیاں ختم،رسد کے راستے بلاک ہیں،شمیم شال

کراچی(ٹی وی رپورٹ)حریت رہنما شمیم شال نے کہا ہے کہ کشمیر میں اس وقت حالات بہت نازک ہیں وہاں دوائیاں ختم ہوچکی ہیں کشمیر میں رسد کے تمام راستے بلاک ہیں اسی لاکھ کی آبادی کی آواز دبانے کیلئے یہ اقدامات کیے گئے،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے وزیر کا 24 گھنٹے احتساب ہوتا ہے، کیریئر کونسلر سید عابدی نے کہا کہ جاب کیلئے اچھی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، پروگرام میں طالبہ سوہا عرفان، ماہر قانون شہاب اوستو نے بھی گفتگو کی۔ شمیم شال نے مزید کہا کہ بھارت کے بڑے بڑے سیاستدان اس وقت بوکھلائے ہوئے ہیں اتنی زیادہ فوجی طاقت کے بعد بھی ان کو خدشہ ہے کہ جب کرفیو اٹھے گا تو کشمیر کے حالات کیا ہوں گے اور اس کو کیسے سنبھالا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں شمیم شال نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے پاس کوئی ا پنا میڈیا چینل، انٹرنیٹ سروس یاالیکٹرانک میڈیا نہیں ہے۔

تازہ ترین