• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی رسم حنا کی تقریب دبئی میں ہوئی، جس کےلئے حسن علی نے سبز کرتا اور سفید شلوار پہن رکھی تھی جبکہ شاداب خان سمیت مہندی میں شریک حسن علی کے دوست گہرے اورنج رنگ کے کرتوں میں نظر آئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کانکاح بھارتی شہری سامعہ خان سے آج دبئی میں ہوگا۔

دبئی میں ہی ہونے والی مہندی کی تقریب میں حسن علی کے دوستوں اور کرکٹر شاداب خان نے خوب ہلہ گلہ کیا، شرکاء نے بھنگڑے بھی ڈالے۔

رسم حنا کی تقریب میں مہمانوں کی پاکستانی اور چائنیز کھانوں سے تواضع کی گئی۔

دبئی میں حسن علی اور سامعہ خان کا فوٹو شوٹ بھی ہوا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین