آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 26؍ جمادی الثانی 1441ھ 21؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے: وزیرِ اعلیٰ سندھ


وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اسکول ایجوکیشن پر اہم اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز، ایڈیشنل سیکریٹری علیم لاشاری اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اساتذہ کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی اچھی تربیت ہوگی تو وہ بہتر انداز میں پڑھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاضی، سائنس اور انگلش پڑھانے والے اساتذہ کی بہترین ٹریننگ کی جائے، جبکہ پبلک سیکٹر میں چلنے والے اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر کیا جائے، نصاب میں ہر لیول پر بہتری لائی جائے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرائمری لیول پر بہتری لانے کا ہدف سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید