آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شمالی آئرلینڈ، بریگزیٹ ڈیل سے علیحدہ کرنے کی برطانوی درخواست مسترد

یورپی قیادت نے برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے شمالی آئرلینڈ کی سرحد کو بریگزیٹ ڈیل سے علیحدہ کرنےکی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔


اس حوالے سے آج یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ "بیک اسٹاپ آئرلینڈ کے جزیرے پر ہارڈ بارڈر سے بچنے کیلئے متبادل ملنے تک ایک انشورنس ہے"۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز برطانوی وزیر اعظم نے یورپی کونسل کے صدر اور یورپین کمیشن کے سربراہ جاں کلاڈ جنکر کو ایک خط تحریر کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ یورپ بریگزیٹ ڈیل سے آئرش بیک اسٹاپ کو ختم کرے،جبکہ انہوں نے اسے غیر جمہوری بھی قرار دیا تھا۔

اس کے جواب میں سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹسک نے مزید کہا کہ جو لوگ آئرش بارڈر ختم کرنے کی بات تو کرتے ہیں لیکن اس کے متبادل کوئی حقیقت پسندانہ تجویز پیش نہیں کر رہے وہ بھی بنا تسلیم کئے، اس کی حمایت ہی کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید