• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئیر کراچی اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے سندھ حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں،وقار مہدی

کراچی(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے میئر کراچی وسیم اختر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی کے بطور میئر 1095اب تک گزرے ہوئے دن کراچی کی تاریخ کے سیاہ ترین تین سال ثابت ہوئے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے نا اہل میئرنے کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے اپنے موجودہ دس سالہ دور میں کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دی ہے لیکن میئر صاحب تو کے ایم سی کے محکموں کی حالت تک درست نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے میئر کی مدت اگلے سال تک ختم ہورہی ہے اور اپنی نا اہلی کو چھپانے کیلئے  وہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی پر الزامات لگا رہے ہیں ۔
تازہ ترین