• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 300سے زائد اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(نمائندہ جنگ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے 300سے زائد اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔یہ اضافہ ایک روپے سے 65روپے تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، شیمپو، صابن، چائے کی پتی اور پیمپرز سمیت دیگر اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے درجہ اوّل اور درجہ دوم کے گھی اور کوکنگ آئل 8روپے سے 34روپے، مصالحہ جات کی قیمتیں 15 سے 25 روپےجبکہ شیمپو 25 روپے تک مہنگے کئے گئے ہیں۔مختلف کمپنیوں کے صابن ایک سے 7روپے، ٹماٹو کیچپ کی قیمت میں 15روپےتک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مختلف برانڈز کے پیمپرز کی قیمت میں 65 روپے جبکہ مصالحہ جات 3 روپے اور چائے کی پتی 3 روپے سے 16 روپے تک مہنگی کردی گئی ہے۔
تازہ ترین