• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی منصوبہ بندی،نئی گج ڈیم کی لاگت میں اضافہ کی تحقیقات کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سینٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے نئی گج ڈیم کی لاگت میں اضافہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے، کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سی پیک منصوبہ کیلئے مختص 24ارب روپے کے فنڈز کے سالانہ اخراجات کی تفصیل بھی طلب کرلی، کمیٹی کا اجلا س سینیٹرآغا شاہزیب درانی کی زیر صدارت ہوا، سیکرٹری منصوبہ بندی حسن ظفر نے کہاکہ نئی گج ڈیم کا16 ارب کا ابتدائی پی سی ون بنا اوردوسرے نظر ثانی شدہ پی سی ون تک لاگت تقریباً 47 ارب روپے تک پہنچ گئی جس پر اسپیشل سیکرٹری آبپاشی سندھ اسلم انصاری نے کہاکہ ڈیزائن کی تبدیلی کی وجہ سے لاگت بڑھی جس میں سندھ حکومت کا کوئی کردار نہیں، جو پیسہ دو تین سال میں خرچ ہونا تھا اسکودس سال ہوگئے سندھ حکومت کی جانب سے اضافی لاگت دینا بے بنیاد ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا مارچ کے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ حکومت سندھ کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکا ر ہوا،سپیشل سیکرٹری سندھ نے کہاکہ ہم سے لینڈ ایکوزیشن کیلئے کوئی ڈیمانڈ ہی نہیں کی گئی، سیکرٹری منصوبہ بندی نے کہا معاملہ عدالت میں ہے ۔
تازہ ترین