• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی پولیو مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) گرینڈ ہیلتھ الائنس میں جمع ڈاکٹرز اور شعبہ صحت کے ملازمین کی تنظیموں نے 26 اگست کو شروع ہونے والی پولیو مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے۔ الائنس نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے 29 اگست کو تمام تنظیموں کی قیادت کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں منعقدہ اجلاس میں دی جس میں چیئرمین ڈاکٹر سراج‘ سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر موسیٰ کلیم‘ صدر روئیدار شاہ‘ سیکرٹری قاضی نعیم‘ سینئر نائب صدر ڈاکٹر عدنان‘ ترجمان ڈاکٹر حضرت اکبر اور ڈاکٹر حیدر علی خان سمیت مرکزی کونسل کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ حکومت وعدہ خلافیوں‘ ہسپتالوں کی نجکاری اور محکمہ صحت کے ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائی سے باز رہے۔
تازہ ترین