• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی اور نیمل خان کی شادی




میزبان و اداکار حمزہ علی عباسی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ نیمل خان سے شادی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر تیزی سےحمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کے دعوت نامہ کی تصویر یں گردش کر رہی ہیں۔

وائرل تصاویر کے مطابق حمزہ عباسی اور نیمل خاور کی25اگست کو نکاح کی تقریب منعقد کی جائے گی تاہم ولیمہ 26اگست کو ہوگا ۔

خبر سامنے آتے ہی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کو ہر جانب سے مبارکباد کے پیغامات دئیے جانے لگے ہیں۔

حمزہ عباسی اور نیمل کی جانب سے شادی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی عمروں میں 10سال کا فرق ہے ۔ حمزہ علی عباسی 35سال جبکہ نیمل خاور 25برس کی ہیں۔

حمزہ عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سے دونوں کی ساتھ لی گئیں تصویریں بھی مقبول ہو رہی ہیں۔

نیمل خاور اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک پینٹر اور آرٹسٹ بھی ہیں۔ رواں سال اپریل میں انہوں نے اپنی پینٹنگز کی نمائش کی ایک تقریب بھی منعقد کی تھی جس میں حمزہ علی عباسی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

دوسری جانب حمزہ عباسی بھی آرٹ کے دلدادہ ہیں۔ وہ اپنے سوشل میڈیا پر اکثر اپنی خطاطی کرتے ہوئے تصاویر اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔

انور مقصود کے تھیٹر شو'ناچ نہ جانے' میں بھی دونوں ساتھ ساتھ دکھائی دئیے۔

اداکارہ نیمل خان نےشعیب ملک کی فلم "ورنہ" سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔ حمزہ علی عباسی بھی پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں کامیاب پراجیکٹس کا حصہ بن چکے ہیں۔

تازہ ترین