• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: میکسم گورکی

ترجمہ: خورشید جاوید

صفحات: 144،قیمت: 400 روپے

ناشر:بُک ہوم، بُک اسٹریٹ46،

مزنگ روڈ،لاہور۔

اُردو ادب میں جن روسی ادیبوں کو بے پناہ شہرت اور عزّت ملی،اُن میں میکسم گورکی کا نام بھی شامل ہے۔ زندگی کی صعوبتوں میں مبتلا رہنے والے اس غیر معمولی ادیب نے اپنے ناولز میں زندگی کی اُن ہی تلخ حقیقتوں اور سماجی مشکلات کو پیش کیا، جن کا اُنہیں سامنا رہا اور جو ان کےگہرے مشاہدے کا حصّہ بنیں۔ یوں تو ان کے بہت سے ناول روسی سے انگریزی اور انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھلے، تاہم ’’ماں‘‘ ان کی وہ تحریر تھی کہ جس کے اُردو میں بھی کئی کئی ایڈیشن سامنے آئے۔ زیرِنظرکتاب’’سفرنامہ امریکا‘‘نام ہی سے ظاہر ہے کہ ان کے امریکی سفر کی رُوداد پر مبنی ہے۔گورکی کی تیز نظریں امریکی سماج کی اونچ نیچ کو پوری طرح محسوس کر لیتی ہیں ۔یوں وہ اس دُنیا کی صحیح تصویر کشی پر قادر نظر آتے ہیں،جب کہ خورشید جاویدنے بھی کتاب کا رواں ترجمہ قارئین کے لیے پیش کیا ہے۔

تازہ ترین