افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش دھماکے میں اموات کی تعداد 80 ہوگئی۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ کابل میں چار روز قبل کیے گئے خودکش دھماکے میں اموات کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے کچھ افراد کی ہلاکت ہونے سے اموات میں اضافہ ہوا، کابل میں ہفتے کے روز خودکش بمبار نے شادی کی تقریب میں دھماکا کیا تھا، دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔