• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے پاکستان کاساتھ دیکر دوستی کی نئی مثال قائم کردی ،گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستانی نژاد برطانوی اعلی پولیس افسران اور چینی طلباء کے وفد نے ملاقات کی،جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیراور بھارتی جنگی جنون پر چین نے پاکستان کا بھر پور ساتھ دیکر دوستی کی نئی مثال قائم کردی ہے۔پاک چین دوستی چٹان سے زیادہ مضبوط ہے۔بیرون ممالک مختلف شعبوں میں پاکستان کا نام روشن کر نیوالے پاکستانی ہمارے ہیروز ہیں۔گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اورانکی اہلیہ بیگم پروین سرور سے بر طانوی پولیس کے اعلی افسران چیف انسپکٹر زاہد خان، سپرنٹنڈنٹ شبنم چودھری اور ڈپٹی چیف نوید ملک کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 70لاکھ سے زائد اورسیز پاکستانی دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں اپنے ملک کانام روشن کر رہے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جتنا ٹیلنٹ پاکستانیوں میں ہے دنیا کے کسی اور ملک میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر اورقیمتی اثاثہ ہیں ۔بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے چینی طلباء کے وفد نے بھی ملاقات کی اور تعلیم شعبے میں حکومتی اقدامات کو سراہا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات میں ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوطی آرہی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں چین نے پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔
تازہ ترین