• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کا کبیروالا پولیس کو مغویہ برآمد کرکے 25اگست کو پیش کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے کبیروالا پولیس کو مغویہ کو برآمد کرکے 25اگست کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں ضمیرہ بی بی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی ثانیہ بی بی کو 4افراد نے اغواء کرلیا، پولیس مقدمہ درج کر رہی ، بیٹی کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو اپنی آئینی حدود میں رہنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں ملتان کی سونیا بی بی نے درخواست دائر کی تھی،فاضل عدالت نے ہیروئن برآمد ہونے کے ملزم ندیم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے پولیس سے 31 اگست کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ایڈیشنل سیشن عدالت نے بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی کمپلینٹ سیل سے آج 22 اگست کو جواب طلب کرلیا ہے،عدالت میں محمد ارشد نے ملزم یوسف ناز کیخلاف درخواست دائر کی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج بنانے والے2 ملزمان مبشر حسن اور بلال انصاری کو 3،3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے چلڈرن کمپلیکس میں لاکھوں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار اسسٹنٹ اکائونٹنٹ ملزم تبشر حسین کو4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا ہے۔
تازہ ترین