آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ17؍ ربیع الاوّل 1441ھ 15؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کوہاٹ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار

پشاور(وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ نے کوہاٹ روڈ پربڈھ بیر کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے 30سے زائددکانوں ٗغیر قانونی تعمیرات اور کیبنوں کو مسمار کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسید ایوب شاہ نے ٹاؤن فور انتظامیہ کے ٹی او آر صفی اللہ اور ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ بڈھ بیر کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔اس موقع پر کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کی گئی تھی۔ آپریشن کے دوران30 سے زائددکانوں ٗغیر قانونی تعمیرات اور کیبنوں کو مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیاضلعی انتظامیہ کےمطابق تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور پشاور کے دیگر علاقوں میں بھی تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیے جائیں گے اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی

پشاور سے مزید