لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں اسد عمر، شیخ امتیاز سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت جج منظر علی گل نے کی۔
دورانِ سماعت اعظم سواتی، اسد عمر، مسرت چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے پراسیکیوشن سے ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔