• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مزید 2 افراد میں کانگو وائرس کی تشخیص

کراچی میں مزید دو افراد میں مویشیوں سے پھیلنے والے جان لیوا کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کراچی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، جن کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے، کانگو جیسا خطرناک وائرس بھی بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر میں جانوروں سے پھیلنے والے کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ مزید دو افراد سامنے آئے ہیں جنہیں مختلف نجی اسپتالوں میں داخل کروادیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

ذرائع کےمطابق رواں سال کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے جبکہ کانگو وائرس سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کانگو وائرس جانور کی کھال، خون اور تھوک میں موجود ٹک جسے چیچڑ بھی کہا جاتا ہے سے انسان کے خون میں شامل ہوکر درد، بخار، متلی اور خون کے بہنے کا سبب بنتا ہے۔

تازہ ترین