قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی اور اُن کی اہلیہ سامعہ خان نئی نویلی شادی کے بعد خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر حسن علی اور سامعہ نے تقریباً ایک جیسی تصاویر شیئر کیں جس میں حسن علی اور سامعہ نے سفید ٹی شرٹ اور بلیک پینٹ کا انتخاب کیا، دونوں کی شرٹس پر قومی ٹیم میں حسن علی کو دیے جانے والا آفیشل نمبر 32 درج ہے۔
نئے نویلے جوڑے نے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شرٹس پر ایک دوسرے کو ملکہ اور بادشاہ کا خطاب بھی دے رکھا ہے، سامعہ کی شرٹ پر’ حسنز کوئین‘ (حسن کی ملکہ) اور حسن کی شرٹ پر سمیعاز کنگ(سامعہ کا بادشاہ) پرنٹ ہے۔
یہ تصاویر پہلے سامعہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں جس کے بعدحسن علی نے بھی انہیں شیئر کیا تاہم حسن نے سامعہ کی تصاویر کو ری شیئر (Re-Share) کرتے ہوئے ان پر دل کی شکل کے ایموجیز (Emojis) کا اضافہ کیا ۔
واضح رہے کہ حسن علی اور سامعہ خان کی شادی 20اگست کو دبئی کے اٹلانٹس پام ہوٹل میں ہوئی تھی جس میں حسن علی کے اہل خانہ، قریبی دوست اور شاداب خان شریک ہوئے۔
شادی کی پر وقار تقریب کے بعد گزشتہ روز ان کا ولیمہ بھی ہوا۔