• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیاز،گڑ،چینی،انڈے،گندم سمیت 24اشیاءمہنگی،7 سستی

ملتان(نمائندہ جنگ) ادارہ شماریات پاکستان نےاشیائےخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ و کمی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی،جس کےمطابق22اگست کو اختتام پذیر ہفتہ کےدوران مہنگائی کی شرح میں 18.91فیصد اضافہ ہوا ہے، پیاز، گڑ، چینی، انڈے، گندم سمیت 24اشیاءمہنگی،7 سستی ہوگئیں،53میں سے22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا،ملک کے 17 بڑے شہروں سے53 اشیاء کےتقابلی جائزہ کےمطابق 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہےجبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہاہے،رپورٹ کےمطابق پیاز،واشنگ سوپ، ڈبل روٹی، ویجیٹیبل گھی کھلا، صابن، گڑ،چینی، دال چنا،انڈے فارمی،گندم، دال ماش،کوکنگ آئل ٹن،سرخ مرچ پسی ہوئی، چھوٹا گوشت،ویجیٹیبل گھی ٹن،آٹا، خوردنی تیل،چاول باسمتی،کیلا،دہی،جلانےوالی لکڑی، مٹی کاتیل، تازہ دودھ اوربڑےگوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،رپورٹ کےمطابق ٹماٹر،برائیلر مرغی، لہسن، ایل پی جی سلنڈر، آلو، دال مسور اور دال مونگ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہےجبکہ چاول اری 6، خشک دودھ، نمک،چائے کی پتی،بڑےگوشت کی پلیٹ،دال کی پلیٹ، چائے کا کپ،سگریٹ،کلاتھ،شرٹنگ،لان پرنٹڈ،جارجٹ،مردانہ وزنانہ سینڈلز،الیکٹرک چاجز،گیس چارجز،الیکٹرک بلب، انرجی سیور،ماچس،پٹرول سپر،ہائی سپیڈ دیزل اورلوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہاہے۔

تازہ ترین