منشیات اسمگلنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کے لیے توسیع کردی ، جبکہ اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر سماعت 7 ستمبر ہوگی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی خصوصی عدالت کے جج مسعود ارشد نے رانا ثناء اللہ منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نےسی سی ٹی وی ویڈیو کی سی ڈیز نون لیگی رہنما سمیت تمام ملزمان کو فراہم کرکے سیل کر دی۔
اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر اے این ایف حکام کو ہر صورت کیس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔
واضح رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، ن لیگی رہنما عظمی بخاری اور رانا ارشد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔