راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی میں ڈینگی کی وباء پھیلنے لگی۔ ماہرین کی اس موسم میں مرض بڑھنے کے خدشہ کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بروقت احتیاطی اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں میں روز بروزاضافہ ہو رہا ہے۔ تینوں ہسپتالوں میں 143 مریض ڈینگی کے زیر علاج ہیں جبکہ درجنوں مریضوں کے ٹیسٹوں کی رپورٹ ابھی آنی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 30 ڈینگی کے کنفرم مریض ہیں جبکہ ہولی فیملی میں 41 اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 42 پازیٹیو مریض ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر بروقت اقدامات کئے جاتے تو وباء اتنی شدت سے نہ پھیلتی جبکہ پچھلے سال مارچ اپریل سے ہی سروے اور احتیاطی اقدامات شروع کر دیئے گئے تھے۔