• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی میگا پراجیکٹ کی تکمیل آسان کام نہیں،شفقت محمود

لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ کالج یو نیور سٹی لاہور کے کالا شاہ کاکو کیمپس میں تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے تعلیم شفقت محمود نےکہاکہ ایسے حالات میں کسی بھی میگا پراجیکٹ کی تکمیل آسان کام نہیں،جہاں آپ کو ہر مرحلے پرمختلف شعبہ جات سے اجازت حاصل کرنا ہو۔پاکستان میں نظام کو آسان بنانے کی بھی ضرورت ہے۔وزیرِ تعلیم کا کہنا تھا کہ آئندہ 10سے15سال بعد جب یہ کیمپس مکمل ہو چکا ہوگا تو اس میں 25ہزار سے زائد طالبعلم مستفید ہو رہے ہونگے ۔انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کو ان کا ٹینیور مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ استاد کے ریٹائرڈ ہونے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپر وفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی اپنے دونوں کیمپسز کے درمیان بس سروس چلا ئیں گے۔یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس سمیت مختلف شعبہ جات کالا شاہ کاکو کیمپس میں منتقل ہو چکے ہیں۔وائس چانسلر نے کیمپس کی تعمیر کے لیے ورکس کمیٹی ،انجینئر نگ سیل،ٹریثرر آفس اور رجسٹرار کی کاوشوں کوسراہا۔
تازہ ترین