• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، اقوام متحدہ دفتر سمیت کئی ممالک میں مظاہرے

نیویارک(نیوز ایجنسی، نیوز ڈیسک)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے دفتر سمیت کئی ممالک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہا ، نیویارک کی فضائیں مودی دہشتگرد کے نعروں سے گونج اٹھیں،پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کے نمائندگا ن سمیت سیکڑوں افراد کی مظاہرے میں شرکت، پاکستان فیڈریشن اٹلی کی جانب سے روم میں احتجاجی مظاہرہ ، جرمنی کے مشرقی شہر ڈریسڈن میں کشمیر یوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جرمن شہر ہاگن میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد ، ڈپٹی ا سپیکر قومی اسمبلی قاسم خاں سوری نے کشمیر کانفرنس میں خصوصی شرکت ، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا، تھائی لینڈ میں تھائی مسلم کمیونٹی ، پاکستان دوستی ایسوسی ایشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تنظیم نے مشترکہ طور اسلامک سنٹر بینکاک میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، شرکاء نے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پلے کارڈ اٹھا کر مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کے سدباب اور مسلسل کرفیو کے خاتمہ کیلئے بھارت پر دبا ڈالے ،مختلف رہنمائوں نے خطاب کیا۔تحریک کشمیر جرمنی کے زیر اہتمام برہمن سٹی سنٹر میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے سا تھ اظہار یکجہتی کیلئےاحتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں کرسچن ڈیموکریٹ یونین پارٹی صوبائی اسمبلی کے ترک نزاد ممبر آف پالیمنٹ ڈاکٹر یازے چئے ، تحریک کشمیر یورپ جرمنی کے جنرل سکرٹری فاروق بیگ، ترکی کی BIG پارٹی کے چیئرمیں شائین زلباس ودیگر کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں بین الاقوامی سرگرمیوں کے مرکز نیویارک اور اقوام متحدہ کے مرکزی دفترسامنے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں کشمیریوں کا احتجاج، ، فضائیں دہشت گرد دہشت گرد-مودی دہشت گرد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں، لوگوں کی بڑی تعداد نے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بدترین مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی جنہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز و پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

تازہ ترین