• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کا حق ادا نہیں کیا،نفیسہ شاہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف مظلوم کشمیریوں کا سنجیدگی سے مقدمہ لڑنے کا حق ادا نہیں کیا،بھارتی عزائم بے نقاب کرنے کیلئے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو غیر ملکی دورے کرنے چاہئے تھے۔ ایسے وقت میں صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو دنیا بھر کے ممالک کے طوفانی دورے کرنے چاہئیں تھے اور بااثر ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کرکے بھارتی وزیراعظم کے عزائم سے آگاہ کرتے مگر افسوس کہ ایسا نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیر خارجہ اپنے ہی ملک میں پریس کانفرنسیں کرتے پھر رہے ہیں حالانکہ انہیں چاہیے تھا کہ وہ برطانیہ اور امریکہ میں عالمی میڈیا کے سامنے مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو بے نقاب کرتے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی حالت یہ ہے کہ وہ ٹویٹ پر ٹویٹ کر رہے ہیں اس سے آگے کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عید کی رات مظفرآباد گئے تاکہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں، گلگت بلتستان کا دورہ کرکے کشمیر کاز کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا بلاول بھٹوکشمیریوں کی مضبوط اور بااثر آواز بن چکے ہیں۔
تازہ ترین