• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقارشاہ کا میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر مزدور رہنما سیدذوالفقارشاہ نے بڑھتی ہوئی مصروفیات کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ وہ میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی صدارت سے مستعفی ہوجائیں اور آئندہ الائنس کے اجلاس میں وہ اپنا استعفیٰ پیش کردیں گے، البتہ سجن یونین ( سی بی اے) کے ایم سی کے صدر اور آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے صوبائی صدر و مرکزی چیئرمین کی حیثیت سے خدمات جاری رکھیں گے، جبکہ ڈی ایم سیز کی سطح پر سجن یونین کے یونٹس انکی سربراہی اور سرپرستی میں کام کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین