• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بفہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام عذاب میں مبتلا

بفہ(نمائندہ جنگ)محکمہ پیسکو سب ڈویژن بفہ نے گزشتہ روز بفہ اور بفہ پکھل فیڈرزپر ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے بعد دن بھر بجلی بند رکھ کر کے عوام کو سخت گرمی کے عذاب میں مبتلا رکھا چھٹی کے دن بھی مرمتی کام کے نام پر پانچ گھنٹے مسلسل بجلی بند رکھی گئی دو بجے کے بعد بحال ہونے والی بجلی کے وولٹیج نہ ہونے کے برابر تھے جس سے الیکٹرانک اشیاء نہ چلنے سے صارفین بجلی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہریوں نے محکمہ کے سرد مہری پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اس عوام دشمن پالیسی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کے اہلکار عوام کو اذیت میں مبتلا کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے وہ ہمیشہ سخت گرمی میں مرمتی کام کرتے ہیں یا پھر اس کی آڑ میں بجلی بند کرتے ہیں وہ ایسے اقدامات سے عاجز آچکے ہیں۔
تازہ ترین