اسلام آباد(طاہر خلیل) گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کا ٹریلر چل پڑا، پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) پانچ پانچ سال کی باریاں لگا چکیں،اگلا الیکشن گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہےحکمران پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں آنے والے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں کیونکہ موجودہ حکومت کی ٹرم اگلے سال 26 جون کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد 120 دن کیلئے عبوری وزیر اعلیٰ اور عبوری حکومت قائم کردی جائے گی جبکہ حال ہی میں گلگت بلتستان کیلئے ایک الگ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کر دیا گیا ہے۔