وفاقی وزيرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہےکہ میری کراچی شہر کی صفائی کی مہم کا مقصد یہ تھا کہ کم از کم ایک بار کراچی کو صاف کر دیں اور سب ایک پیج پر آجائيں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ مہم لفظوں کی جنگ بن کر رہ گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ کراچی سے منتخب پی ٹی آئی کے تمام ارکان سے گزارش ہے کہ فضول گفتگو سے خود کو دور رکھیں اور اپنی توجہ مقصد پر مرکوز رکھیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی والوں کو بھی سمجھ آ گیا ہے کہ اس عظیم شہر کے مسائل کا حل پست اور فرسودہ نہیں بلکہ نئی سوچ سے ممکن ہے، ہمارا مرکزی ہدف کراچی کا ماحول صاف کرنا ہے اور رہے گا۔