• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ڈینگی کی صورتحال سال 2015 سے بھی ابتر ہے‘

راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک ہے، شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال سال 2015 سے بھی ابتر ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں یہ جو ڈینگی کی وبا آئی تھی، اُس سے یہ کہیں زیادہ تشویشناک اور بڑی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کے اسپتال میں 15 دنوں میں پانچ ہزار ڈینگی کے مریض آئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ وزیراعلٰی پنجاب اور صوبائی وزیرصحت سے درخواست کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

تازہ ترین