• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کے سابق کوچ کی بیٹی کینسر کیخلاف جنگ ہار گئی

اسپین کی فٹ بال ٹیم کے سابق کوچ لوئس اینرک کی 9 سالہ بیٹی کینسر کے خلاف جنگ ہارگئی۔

بارسلونا کے سابق مڈ فیلڈر 49 سالہ لوئس اینرک نے بیٹی کی بیماری کے باعث جون میں اسپین کی قومی ٹیم کی کوچنگ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، ابتداء میں انہوں نے عارضی طور پر ذمہ داریاں اُس وقت کے اسسٹنٹ کوچ رارٹ مورینو کے حوالے کی تھیں، بعد ازاں اپنی فیملی کو مکمل توجہ دینے کے لیے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں اینرک نے بتایا کہ ہماری بیٹی ژانا ہڈیوں کے کینسر کے خلاف پانچ ماہ تک جنگ لڑنے کے بعد چل بسی۔

بارسلونا فٹ بال کلب کے صدر جوزف ماریا بارٹومیو نےاینرک سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

لوئس اینرک بحیثیت کھلاڑی دو لیگا ٹائٹل جیتنے والے بارسلونا کلب کا حصہ تھے جبکہ منیجر کے طورپر 11 سال کلب کے ساتھ رہے۔

اسپین کی ٹیم کے سابق کپتان سرجیو راموس نے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تمام ہمدردی اور پیار آپ کی فیملی کے ساتھ ہے، میرے پاس الفاظ نہیں لیکن آپ ہمیں ہمیشہ اپنے ساتھ پائیں گے۔

نیویارک میں کھیلے جانے والے یو ایس اوپن میں شریک رافیل نڈال نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کی تکلیف کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین