• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ATM کارڈ چوری کر کے منہ چڑانے والا گرفتار


فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کر کے مشین اور سی سی ٹی وی کیمرہ میں منہ چڑانے والا ملزم رحیم یار خان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں ملزم اے ٹی ایم مشین سے واردات کررہا تھا کہ عملے نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو پہنچان کر پولیس کو اطلاع کردی ، پولیس نے ملزم کو رحیم یار خان سے گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او عمر سلامت کے مطابق ملزم کا نام صلاح الدین گونگا ہے اور گجرانوالہ کا رہائشی ہے، ملزم 2 روز تک گونگا ہونے کا ڈرامہ کرتا رہا، بعد میں دورانِ تفتیش بول پڑا۔

ملزم کارڈ چوری کر کے  شیخوپورہ کے ایک گروہ کو 40 سے 50 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم اے ٹی ایم مشین میں کاغذ کا ٹکڑا پھنساتا تھا جس کی وجہ سے کارڈ مشین میں پھنس جاتا تھا، ملزم بعد میں آکر اے ٹی ایم مشین کی اسکرین اکھاڑکر کارڈ چوری کرلیتا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اے ٹی ایم مشین ہیک کرکے پھنسے ہوئے کارڈ چوری کرنے والے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین