• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ امریکی عوام کیلئے اچھی ڈیل کرنے جا رہے ہیں: ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ ٹومی پگوٹ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ ٹومی پگوٹ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ سفارتی راستے کو ترجیح دیتے ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ہمیں ایک خراب معاہدے پر جلد بازی میں مجبور نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکی عوام کے لیے ایک اچھی ڈیل کرنے جا رہے ہیں۔

ٹومی پگوٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح کہتے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید