• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی لبنان: ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جنوبی لبنان میں ڈرون حملے میں قابض اسرائیلی فوج کے 4 اہل کار زخمی ہو گئے، واقعے کی اسرائیلی فوج نے تصدیق کر دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے 1 اسرائیلی فوجی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

لبنان میں اسرائیلی حملے، 5 افراد شہید

لبنانی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے رات گئے جنوبی لبنان کے ضلع صیدا کے قصبے ارزی پر فضائی حملہ کیا، جبکہ سسکیہ پر بھی بم باری کی، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فضائی حملے میں حزب اللّٰہ کی رضوان فورس کے 1 کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبی بری نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ جنگ بندی کی پاسداری کر رہی ہے، اس کے باوجود اسرائیل مسلسل حملے کر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے میں لبنان کے مسئلے کو بھی شامل کیا جائے گا۔


اسرائیلی فوج کی حضرت عیسیٰ ؑ کے مجسمے کی پھر توہین

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے حضرت عیسیٰ ؑ کے مجسمے کی توہین کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید