• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کیس، ملزم کا کئی وارداتوں کا اعتراف

رحیم یارخان(نمائندہ جنگ)اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چرانے والے شخص نے گونگا ہونیکا ناٹک رچایا، کئی وارداتوں کا اعتراف بھی کرلیا، ملزم صلاح الدین کی سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والی واردات کی ویڈیو پر ملزم کی شناخت کی گئی تھی، دوران تفتیش ملزم نےاپنی زبان کھول دی، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے گونگے بہرے ہونے کا ناٹک رچا رکھا تھا جس نے دوران تفتیش فیصل آباد، اسلام آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات ودیگر علاقوں میں اے ٹی ایم مشینیں توڑکر کارڈ اور رقم چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم صلاح الدین اسلام آباد، فیصل آباد، گجرنوالہ، شیخوپورہ، گجرات پولیس کو بھی مطلوب ہے۔

تازہ ترین