• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان، اے ٹی ایم چور دوران حراست ہلاک

اے ٹی ایم چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج


رحیم یارخان میں اے ٹی ایم مشین توڑنے اور منہ چڑانے والا ملزم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کےمطابق ملزم صلاح الدین حوالات میں عجیب حرکتیں کر رہا تھا اس دوران ملزم کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔

لاش کو پوسٹمارٹم کےبعد شیخ اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

ڈی ڈی پی او عمر سلامت نے دوران حراست ملزم کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم کو دو روز قبل شاہی روڈ پرواقع بینک کے ’اے ٹی ایم‘ سےمشین توڑنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، ملزم نے 4 روز پہلے فیصل آبادمیں بھی اسی نوعیت کی واردات کی تھی جس کی سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

تازہ ترین