• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فیصل آباد،اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرنیوالا ملزم پولیس حراست میں ہلاک

ATM کارڈ چوری کرنیوالا پولیس حراست میں ہلاک


لاہور(مانیٹرنگ سیل) فیصل آباد میں اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرنے کے بعد منہ چڑانے والی ویڈیو سے مقبول ہونے والا ملزم پولیس حراست میں انتقال کر گیا۔دو روز قبل رحیم یار خان میں اے ٹی ایم میں واردات کی کوشش کی گئی لیکن عملے نے سی سی ٹی وی میں ملزم کو پہچان کر پولیس کو اطلاع کر دی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزم صلاح الدین کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور حوالات میں عجیب حرکتیں کرنے لگا جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ ملزم طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں انتقال کر گیا۔ڈی پی او عمر سلامت نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد شیخ ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا جبکہ رپورٹ کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

تازہ ترین