شکرگڑھ ( نمائندہ جنگ) پاکستان بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن سے قبل کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پر عزم ہے۔ متوقع طور پر 9نومبر کو وزیراعظم پاکستان راہداری کا افتتاح کریں گے اور یاتریوں کا پہلا جتھہ دربار آکر مذہبی رسومات ادا کر سکے گا۔ ڈیرہ بابا نانک زیرو پوائنٹ سے دربار صاحب کرتار پور تک 4.5 کلومیٹر راہداری اور شکرگڑھ نارووال روڈ تک ڈھائی کلو میٹر سڑک کا کام 95فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے ۔