• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد صدیق فنکارؔ

محمدﷺ جو وردِ زباں ہوگیا ہے

مِرا دل بھی اُن کا مکاں ہوگیا ہے

رسولِ خداﷺ دل میں آکر بسے ہیں

عجب خُوبصورت سماں ہوگیا ہے

یہ اُن سے عقیدت کا اعجاز ہی ہے

قلم پھر سے میرا رواں ہوگیا ہے

مَیں یادِ نبیﷺ میں ہی کھویا ہوا ہوں

مِرا عشق اب بے کراں ہوگیا ہے

انہیں یاد کرنے سے ملتی ہے راحت

کوئی جیسے روحِ رواں ہوگیا ہے

اے فنکارؔ اُن کی یہ ہے مہربانی

کہ سارا جہاں مہرباں ہوگیا ہے

تازہ ترین