• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات


وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری اولین ترجیح غربت میں کمی کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

معروف صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات نے وزیرِ اعظم آفس میں وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کریں، حکومت کاروباری سرگرمیوں کے لیے ہر ممکن سہولت کی فراہمی کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا ہونے تک معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا، کاروباری برادری کی تجاویز پر پالیسی سازی اور پلاننگ آگے بڑھائی جائے گی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے سے ملاقاتوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا، حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں مشاورتی عمل جاری رکھے گی۔

اس موقع پر کاروباری شخصیات نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان اور کاروباری شخصیا ت کے درمیان معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز، سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات، نجکاری، محصولات میں اضافے، ادارہ جاتی اصلاحات، ٹیکس نیٹ میں توسیع اور سالانہ بجٹ کی تیاری پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ متعلقہ وزراء اور مشیر تجاویز دیکھ کر کاروباری طبقے سے مشاورت جاری رکھیں۔

تازہ ترین