• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور‘ کوئٹہ‘ فیصل آباد‘ اسلام آباد‘ کراچی میں نئے چیف کمشنرز آف انکم ٹیکس و چیف کلکٹرز آف کسٹمز نے عہدے سنبھال لئے

اسلام آباد (حنیف خالد) لاہور‘ کوئٹہ‘ فیصل آباد‘اسلام آباد‘ کراچی اور دوسرے شہروں میں نئے چیف کمشنروں و چیف کسٹم کلکٹروں نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ زیبا حئی اظہر پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 21نے لاہور کی چیف کلکٹر آف کسٹم سنٹرل کا چارج لیکر چیف کلکٹر آف کسٹم انفورسمنٹ سنٹرل لاہور کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ بنیادی سکیل 20کے سینئر افسر ان لینڈ ریونیو سروس یوسف حیدر شیخ نے 28اگست 2019ء کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے عہدہ پر کام شروع کر دیا ہے۔ 4ستمبر 2019ء کو ایف بی آر نے آئی آر سروس کے اس سینئر عہدیدار کے چارج سنبھالنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ عامر نواز حامد ایڈیشنل کلکٹر حیدرآباد نے کراچی ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کے ایڈیشنل کلکٹر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔۔ ذوالفقار علی میمن نے کراچی ایل ٹی یو کے ایڈیشنل کمشنر کے عہدے کا چارج چھوڑ کر کمشنر زون فور ایل ٹی یو کراچی کا عہدہ سنبھال لیاہے۔ مس سعدیہ شیراز بنیادی سکیل 19ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز اویلیوایشن کراچی نے اپنا موجودہ عہدہ خالی کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی کا عہدہ سنبھالا ہے۔ سجاد حیدر جھن جھن نے ایڈیشنل ڈائریکٹر انفورسمنٹ کراچی نے موجودہ عہدہ خالی کر کے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ایڈجوڈکیشن کراچی کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی ہیں۔ اسی طرح 4ستمبر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عدنان اقبال سواتی نے سیکرٹری ایف بی آر کا عہدہ سنبھالا ہے۔

تازہ ترین