• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی گلوکار میک ملر کی موت میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

28سالہ کیمرون پیٹٹ پر استغاثہ کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اُس نے میک ملر کی موت سے قبل دو دن تک انہیں طاقتور منشیات فروخت کی ہیں ۔

۔

ملزم کیمرون نے بھی اپنے اوپر عائد الزامات کا اعتراف کیا۔ امریکا کے شہر لاس اینجلس کی ضلعی کورٹ میں دائر ایک شکایت پر گزشتہ روز سماعت کی گئی، جس میں ملزم کیمرون نے اعتراف جرم کیا اور بتایا کہ انہوں نے میک ملر کو منشیات فراہم کیں جو ہیروئن سے 50فیصد زیادہ نقصان دہ ہے۔

گذشتہ ستمبر شدید ڈیپریشن میں منشیات کے زیادہ استعمال سے موت کے منہ میں جانے والے26سالہ امریکی گلوکار میک ملر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے ۔

فوری طور پر سامنے آنے والی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ میک ملر کی موت حد سے زیادہ منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم اس بارے میں تفتیش اب تک جاری تھی کہ انہوں نے کس طرح منشیات کا استعمال کیا۔

میک ملر نے 15 سال کی عمر میں پہلے ہی گانے سے شہرت حاصل کی تھی، انہوں نے اپنی زندگی میں 5 میوزک البم ریلیز کیے تھے، ان کا آخری البم اُن کی موت سے چند ماہ قبل ہی ریلیز ہوا تھا۔

تازہ ترین