• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملنگا ٹی20 میں 100 وکٹ لینے والے پہلے بولر بن گئے


سری لنکن فاسٹ بولر لستھ ملنگا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں ملنگا نے اپنےکیرئیر کی پہلی ہیٹ ٹرک کے ساتھ ہارا ہوا میچ بھی اپنی ٹیم کو جتوادیا۔

پالے کیلے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ملنگا نے اپنے کیرئیر کی بہترین بولنگ کی اور 6 رنز کے عوض 5 وکٹ اپنے نام کرلیں، انہوں نے میچ میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 وکٹ اپنے نام کیں۔

ملنگا نے اپنے دوسرے اوور کی تیسری گیند پر کولن منرو، چوتھی پر رتھرفورڈ، پانچویں پر گرینڈ ہوم اور آخری گیند پر روس ٹیلر کو آؤٹ کیا۔

وہ مختصر ترین دورانیے کی بین الاقوامی کرکٹ میں 100 وکٹ لینے والے پہلے بولر بن گئے، ان کا 100واں شکار کولن منرو بنے۔

چند روز قبل انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا 98 وکٹ کا ریکارڈ توڑا تھا۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں خواہش ظاہر کی تھی کہ ملنگا 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن جائیں گے۔

اس سے قبل ملنگا نے 2007 میں ایک روزہ میچ میں بھی 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تازہ ترین