راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) پولیس تشدد سے موت کا شکار ہونے والے صلاح الدین کے لئےانصاف اور پولیس گردی کے خلاف عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر رہنما عوامی تحریک غلام علی خان نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ہاتھوں معصوم بے گناہ ،شہریوں کی ہلاکتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔