• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرواہ گورچانی : علم بجلی کے تار سے ٹکرا گیا، 2 افراد جھلس گئے

ڈگری( نامہ نگار)میرواہ گورچانی شہر میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نکلنے والے ماتمی جلوس میں علم بجلی کی گیارہ ہزار وولٹ کے تار سے ٹکرانے سے دو افراد بری طرح جھلس گئے۔ دونوں زخمیوں 24سالہ عبدالرشید ولد غلام رسول شاہ اور 12 سالہ عنایت ولد صدیق لغاری کو فوری طور پر میرواہ گورچانی اسپتال لایا گیا۔ جہاں پر عنایت کو تشویشناک حالت کے باعث ضلعی سول اسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین