• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی دعویٰ مسترد

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں معمولات اور صورتحال بہتر ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے مقبوضہ وادی کی صورتحال پرغلط تصویر پیش کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو بدستور قائم ہے اور کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گنز کا استعمال جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے، کشمیری رہنما بالخصوص حریت قیادت نظربند اور قید ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خورونوش، ادویہ کی شدید قلت کی اطلاعات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے غلطی سے ایل او سی پار کرنے والے شہریوں سے متعلق من گھڑت کہانی بنانے کی کوشش کی ہے، عالمی برادری کو بھارت کے جعلی فلیگ آپریشن سے متعلق آگاہ کرچکے ہیں۔

تازہ ترین